سپریم کورٹ، بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالجاوید کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ملزم عبدالجاوید کی بیوی نے خود اپنے شوہر کو نامز کیا ہے۔ وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم عبدالجاوید نے اپنی بیوی کو زخمی نہیں کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اگر شوہر نے بیوی کو زخمی نہیں کیا تو اس کو پتا ہو گا کہ بیوی کو کسی نے زخمی کیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ آپ کی بیوی کو گھر میں زخمی کیا گیا اور آپ کو پتہ ہی نہیں۔ وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم واقعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ بیوی خود کہہ رہی ہے کہ شوہر نے اسے زخمی کیا۔ دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالجاوید کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم عبدالجاوید کو آحاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
درخواست ضمانت خارج