گوادر کے علاقے استولہ آئی لینڈ پر پھنسے 15سے زائد سیاحوں کو بحفاظت بچالیا گیا

     گوادر کے علاقے استولہ آئی لینڈ پر پھنسے 15سے زائد سیاحوں کو بحفاظت بچالیا ...

  



گوادر (این این آئی)گوادر کے علاقے استولہ آئی لینڈ پر پھنسے 15سے زائد سیاحوں کو بحفاظت بچالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گوادر اور تربت سے تعلق رکھنے والے15سے زائد افراد نئے سال کا جشن منانے ہفتلار جزیرہ (استولہ)پر گئے جو موسم کے خرابی کی وجہ سے ہفتلار جزیرے میں پھنس گئے تھیدو دن بعد واپسی نہ ہونے پر سیاحوں کے اہل خانہ نے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جس پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو جمعرات کی شام تک جاری رہا جس کے مکمل ہونے پر ہفتلار جزیرہ پر پھنسے ہوئے وکلا ایڈوکیٹ جاڈین،ایڈوکیٹ منصور،عبدالروف سمیت گوادر اور تربت بار کے وکلا سمیت 15سے زائد افراد کو بحفاظت بچالیا گیا واضع رہے کہ ہفتلار جزیرہ ساحلی شہر پسنی سے 39 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب سے واقع پاکستان کا سب سے بڑا جزیرہ ہے اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے پسنی سے ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ 

گوادر 

مزید : صفحہ آخر


loading...