کسانوں کیلئے سبسڈی میں خرد برد ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی 

 کسانوں کیلئے سبسڈی میں خرد برد ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی 

  



اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خرد برد کے ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی۔  جمعرات کو گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خرد برد کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ دور ان سماعت عبد الغنی مجید، خواجہ مصطفی ذوالقرنین، سلمان یونس سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ مختلف کیسز میں ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات ابھی مکمل نہیں کی گئی۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ نیا سال ہے تو نئی  چیزیں بھی ہونی چاہیے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ آئندہ سماعت میں پراگرس رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ جج نے ہدایت کی کہ باقی ملزمان کو بھی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائے۔ملزمان پر کروڑوں کی سرکاری سبسڈی فنڈذ کے غلط استعمال میں ملوث ہونیکا الزام ہے۔کیس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

سماعت ملتوی

مزید : صفحہ آخر


loading...