شدید دھند،طیاروں کی کمی، فنی خرابی، ملکی، غیر ملکی 14 پروازیں متاثر

 شدید دھند،طیاروں کی کمی، فنی خرابی، ملکی، غیر ملکی 14 پروازیں متاثر

  



لاہور (آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شدید دھند سمیت طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی 14 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 5 پروازوں کو منسوخ کردیا دیا جبکہ 9 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں اسی طرح کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے درمیان چلنے والی 11 مسافر ٹرینیں آمدو رفت کے اپنے شیڈول سے 2 سے 4 گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں۔ جس کے باعث فضائی اور ٹرین مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

پروازیں متاثر

مزید : صفحہ آخر


loading...