اتنے یوٹرن تو راولپنڈی لاہور شاہراہ پر بھی نہیں جتنے موجودہ حکومت لے چکی: سراج الحق 

  اتنے یوٹرن تو راولپنڈی لاہور شاہراہ پر بھی نہیں جتنے موجودہ حکومت لے چکی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے اتنے یو ٹرن راولپنڈی سے لاہور کی سڑک پر نہیں جتنے موجودہ حکو مت نے یوٹرن لئے ہیں،موجودہ حکومت 15مہینوں میں کچھ نہیں کر سکی تو آئندہ بھی کچھ نہیں کر سکے گی،سونامی کا مطلب مہنگائی اور بیروزگا ری ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ہمیں ابھی تک ڈرافٹ نہیں ملا، جب ڈرافٹ ملے گا تو پھر اس حوالے سے ہم مشاورت کریں گے، یہ ایک فرد کا مسئلہ نہیں قوم کا مسئلہ ہے، ہم دیکھنا چاہیں گے کہ حکومت کیا تجاویز لائی ہے، اس حکومت کے پاس نہ ٹیم ہے نہ ویژن ہے،سونامی کا مطلب مہنگائی اور بیروزگاری ہے،سونامی کا مطلب ہے عوام کے بجائے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی بات مانی جائے، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بہت یو ٹرن لئے ہیں، اتنے یو ٹرن راولپنڈی سے لاہور کی سڑک پر نہیں جتنے موجودہ حکومت نے یوٹرن لئے ہیں۔
سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -