سیشن کورٹ،فریقین میں تصادم،3افراد زخمی

  سیشن کورٹ،فریقین میں تصادم،3افراد زخمی

  



لاہور (نامہ نگار) سیشن کورٹ میں ایک مقدمے کے دو فریقین کے درمیان تصادم سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ ڈیفنس بی میں درج مقدمہ قتل کے دو ملزمان نجم الحسن اور فاطمہ بی بی عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے,نجم الحسن اور فاطمہ بی بی واپس جانے لگے تو مدعی پارٹی کے چار افراد نے دھاوا بول دیا.

اس دوران حملہ آوروں نے ملزمان پر کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں نجم الحسن اور فاطمہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ تصادم کے دوران عدالت کی سکیورٹی نے چاروں حملہ آوروں کو حراست میں لے کر تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ حملہ آور ملزمان میں عدیل، عابد، عابدہ بی بی اور یوسف شامل ہیں۔

مزید : علاقائی