سرکاری املاک کی توڑ پھوڑکیس،بیانات قلمبند کروانے کیلئے گواہان طلب

  سرکاری املاک کی توڑ پھوڑکیس،بیانات قلمبند کروانے کیلئے گواہان طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز تقاریر کے خلاف کیس میں مقدمہ کے گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 4جنوری ملتوی کردی،اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ تحریک لبیک پاکستان کے چیئرمین خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر 26 ملزمان کے خلاف درج ہے،ملزم خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری، علامہ فاروق الحسن کو حاضری معافی دی گئی ہے،گزشتہ روزعدالت میں علامہ اعجاز اشرفی، سید ظہیر الحسن شاہ اور شفقت جمیل سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
،عدالت نے ملزموں کی حاضری مکمل کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -