الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے فراڈ کیس میں ملوث 3 ملزمان پرویز اقبال، مبشر اسحاق اور تنویر یوسف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 15 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،عدالت نے ملزمان کی پلی بارگینگ کی درخواست پر رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے،ملزمان پرویز اقبال اور مبشر اسحاق نے نیب میں پلی بارگینگ کی درخواست جمع کروا رکھی ہے،نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔

،نیب کے پراسیکیوٹر کاموقف ہیکہ ملزمان نے الخیر ہاوسنگ سوسائٹی حافظ آباد کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا، ملزمان نے دھوکہ دہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے،متعدد شکایات موصول ہونے پر ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید : علاقائی