گیس لیکیج، سلنڈردھماکہ سے باپ بیٹا جاں بحق، والدین سمیت 7زخمی

گیس لیکیج، سلنڈردھماکہ سے باپ بیٹا جاں بحق، والدین سمیت 7زخمی

  



لیہ، نوشہرو فیروز (این این آئی) ضلع لیہ کے ایک گھر میں ہیٹر کی گیس لیک ہو گئی جس سے دم گھٹنے سے کمرے میں سوئے ہوئے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ایک بیٹے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیٹر کی گیس لیکیج کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے 65 سالہ احمد بخش اور ان کا 18سالہ بیٹاخلیل احمد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ علاقہ کوٹ سلطان میں پیش آنے والے واقعے میں احمد بخش کے 14سالہ بیٹے اسماعیل کی دم گھٹنے سے طبیعت خراب ہو گئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں اثناء نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 3 بچے اور والدین زخمی ہوگئے۔سلنڈر دھماکے کے فوری بعد زخمی مجاہدکھمبوہ نامی شخص اس کی بیوی اور تین بچے 5سالہ مناہل، 3 سالہ ماہ نور اور دو سال کے بیٹے شاہ زل کو حیدرآباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پہلے محراب پور کے ہسپتال منتقل کیا جہاں برن یونٹ نہ ہونے پر انہیں حیدر آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

گیس لیکیج/ سلنڈر دھماکہ

مزید : علاقائی