اہل سیاست جُھک اور اہل صحافت رک جاتے ہیں،پرویز رشید

اہل سیاست جُھک اور اہل صحافت رک جاتے ہیں،پرویز رشید

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ اہل سیاست جھک جاتے ہیں اور اہل صحافت رک جاتے ہیں،صحافت اور سیاست ملکر بھی سوال پوچھنے کا حق نہ دلوا سکے،سوال پوچھنا کلمہ حق سمجھنے کی بجائے روزگار چھینے کا بہانہ بن جاتا ہے، مسعود ملک صحافتی شعبہ کا ایک اہم اثاثہ تھے ، ا نکی صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں، ملک نے ہمیشہ حق وسچ کی بات کی اورحیرت کی بات ہے کہ معاشرے میں سوال کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ وہ جمعرات کو سینئرصحافی و سابق ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک (مرحوم)کے ایصال ثواب کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ تعزیتی ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروگرام کی میزبانی نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار نے کی، اس موقع پر مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی جبکہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تعزیتی ریفرنس میں مرحوم مسعود ملک کی صحافتی شعبہ میں پیشہ ورانہ قدر گراں خدمات کو سراہتے ہوئے صحافی برادری کیلئے ایک مثال قرار دیا گیا ، شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ اہل سیاست جھک جاتے ہیں اور اہل صحافت رک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافت اور سیاست ملکر بھی سوال پوچھنے کا حق نہ دلوا سکے۔ سینیٹرپرویزرشید نے کہاکہ سوال پوچھنا کلمہ حق سمجھنے کی بجائے روزگار چھیننے کا بہانہ بن جاتا ہے۔ مسعود ملک صحافتی شعبہ کا ایک اہم اثاثہ تھے جن کی صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں انھوں نے ہمیشہ حق وسچ کی بات کی اورحیرت کی بات ہے کہ معاشرے میں سوال کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

پرویز رشید

مزید : علاقائی