اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اعجاز شیخ جھوٹی گواہی دینے پر مقدمہ میں مطلوب

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اعجاز شیخ جھوٹی گواہی دینے پر مقدمہ میں مطلوب

  



اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹریٹ پر چھاپا مارنے والے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ پر لاہور ہائی کورٹ کے سامنے ملزم کے حق میں جھوٹا بیان دینے کا الزام ہے،اس پر ان کیخلاف ایف آئی آربھی درج ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایف آئی اے کے خلاف جہانگیر خان جدون کی درخواست پر سماعت کی۔ دور ان سماعت مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر خان جدون نے ایف آئی آر کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اعجاز شیخ کے خلاف 2016 میں ایف آئی آر درج ہوئی،اعجاز شیخ پر لاہور ہائی کورٹ کے سامنے ملزم کے حق میں جھوٹا بیان دینے کا الزام ہے۔ دور ان سماعت عدالت نے کیس میں تفتیشی اسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت سے قبل تحریری جواب جمع کرائیں۔دور ا ن سماعت وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ نومبر میں عدالت نے ایف آئی اے کو غیر ضروری حراساں کرنے سے روکا تھا،اس کے باوجود ایف آئی اے نے حراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جھوٹی گواہی

مزید : علاقائی


loading...