نواب شاہ،شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں چلتی ٹرین سے الگ ہوگئیں

    نواب شاہ،شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں چلتی ٹرین سے الگ ہوگئیں

  



نواب شاہ(آئی این پی) کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3بوگیاں چلتی ٹرین سے الگ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ نواب شاہ میں میونسپل اسکول کے قریب چلتی ٹرین سے 3 بوگیاں الگ ہوگئیں۔بوگیاں ٹرین سے الگ ہونے کے معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دیا جارہا ہے جبکہ اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس،حکام اور ٹرین مکینیکل عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

شالیمار ایکسپریس

مزید : علاقائی