ریڈیو پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ایم او یوپر دستخط

ریڈیو پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ایم او یوپر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اے پی پی) ریڈیو پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین پاکستان سپر لیگ کے پانچویں مرحلے کے لئے میڈیا اشتراک کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ ایم او یو پر دستخط ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ثمینہ وقار اور چیف ایگزیکٹو اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم سید علی نقوی نے گزشتہ روز لاہور میں ا یک منعقدہ ایک تقریب کے دوران کئے، یہ معاہدہ نئے پی ایس ایل ایڈیشن6تک ایک سال کے لئے کارآمد ہو گا۔ اسم وقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ثمینہ وقار نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن معاہدہ پر دستخط بہت مسرت کی بات ہے، ریڈیو پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان بہت پرانے تعلقات ہیں، امید ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اس طرح کا معاہدہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی کمنٹری میں اس ایونٹ کے لئے جدت پیدا کی جائے گئی۔ شائقین پی ایس ایل کے میچوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں اور پی ایس ایل کے میچز کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بھی فروغ مل سکے۔
معاہدہ دستخط

مزید :

علاقائی -