انڈو نیشیا، دارالحکومت میں بارشوں سے تباہی، 21افراد ہلاک، درجنوں زخمی

انڈو نیشیا، دارالحکومت میں بارشوں سے تباہی، 21افراد ہلاک، درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتا(آئی این پی)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،سیلابی صورت حال کے باعث 30 ہزار افراد بے گھر اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، 3 کروڑ کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث 30 ہزار افراد بے گھر اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ، ہائپو تھرمیا، ڈوبنے اور کرنٹ سے ہوئیں۔دوسری جانب ماہرین موسمیات نے جکارتا میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔انڈونیشیا کی الیکٹرک ایجنسی کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں فیڈرز بند کر دیئے گئے ہیں جس سے تقریبا 3 کروڑ کی آبادی متاثر ہو گی۔خیال رہے کہ 2007 میں انڈونیشیا میں آنے والے سیلاب میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

علاقائی -