عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بناناحکومت کی ترجیحات میں شامل، فیصل واوڈا

عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بناناحکومت کی ترجیحات میں شامل، فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، روا ں سا ل آبی منصوبوں کیلئے 70ارب روپے مختص کئے جن میں سے 24ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں،رواں سال 7منصوبے مکمل ہو جائینگے، آر بی او ڈی ون اور تھری شامل ہیں۔ 51 منصوبوں میں سے 34منصوبے بلوچستان میں تعمیر ہونگے، جمعرات کو وفاقی وزیر آبی وسا ئل فیصل واوڈا کی زیر صدارت آبی منصوبوں پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 112آبی منصوبوں کے فنڈز اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، 112آبی منصوبوں میں سے 61 جا ری اور 51نئے منصوبے ہیں۔ بلوچستان کے نئے منصوبوں میں 8ٹینڈٖرنگ پراسیس اور دیگر منظوری کے مراحل میں ہیں۔ رواں سال میں 7منصوبے مکمل ہو جائیں گے آر بی او ڈی ون اور تھری شامل ہیں، سندھ اور بلوچستان کی 25لاکھ ایکڑ زمین سیم سے بچائی جا سکیں گی۔
فیصل واڈا

مزید :

علاقائی -