شام، سکول پر فورسز کی شیلنگ، استاد اور 4بچوں سمیت 8افراد جاں بحق

  شام، سکول پر فورسز کی شیلنگ، استاد اور 4بچوں سمیت 8افراد جاں بحق

  



دمشق(آئی این پی)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں باغیوں کے زیر کنٹرول آخری گاوں میں واقع ایک اسکول پر حکومتی فورسز نے بمباری کی جس میں استاد اور 4بچوں سمیت کم از کم8 افرادجاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں کارروائی کے دوران سرکاری فورسز نے اسکول کو نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق حملہ صوبہ ادلب کے اس گاؤں میں کیا گیا جہاں باغیوں کے قبضے میں آخری گاؤں ہے جبکہ اسی علاقے میں شامی فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جارحانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 40 سے زیادہ گاؤں پر قبضہ کرلیا تھا۔ادلب کو ماضی میں عالمی دہشت گرد تنظیم 'القاعدہ' کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اور یہاں کی آبادی 30 لاکھ افراد سے زائد ہے جس کے حوالے سے اقوام متحدہ نے متعدد مرتبہ انسانی بحران کے خدشے سے بھی خبردار کردیا تھا۔انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم 'سیرین آبزرویٹری' کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے ایک گاؤں کی سرمین میں واقع اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک استاد اور 4 بچے اور 3دیگرافراد جاں بحق ہوئے۔ادلب سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما ہادی حبیب اللہ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے اور اس کارروائی میں ایک خاتون بھی جاں بحق ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...