گیس بحران حکومت کی ناکام پالیسیو ں کا نتیجہ ہے،ذکراللہ مجاہد

گیس بحران حکومت کی ناکام پالیسیو ں کا نتیجہ ہے،ذکراللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ ملک بھر میں سوئی گیس کا بحران حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے باجود شہریان لاہور گیس کی بند ش پر سراپا احتجاج ہیں۔ تبدیلی سرکار عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنے کی بجائے عوام کو میسر سہولیات بھی چھین رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کے دوران اپنے ایک بیان میں کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ 2019 ء میں گیس، بجلی اور پٹر و ل کی قیمتو ں میں ریکارڈ ا ضا فہ کیا گیا ہے جس کی مثال سا بقہ ادوار میں کہیں نہیں ملتی۔ سخت سر د ی میں گیس ناپید ہو نے کی بنا پر ا یل پی جی مافیا عو ام کو د و نو ں ہا تھو ں سے لو ٹنے میں مصروف عمل ہیں۔

جو ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کا ر گر دگی پر سو الیہ نشا ن ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں خو ا ب خر گو ش کے مزے لو ٹ ر ہی ہیں جبکہ شہر ی مہنگا ئی ما فیا کے ہاتھو ں پریشان ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...