پنجاب حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،ڈاکٹر عامر نذیر

پنجاب حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،ڈاکٹر عامر نذیر

  



لاہور(پ ر)ڈاکٹر عامر نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر سے ٹی بی کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہے اور ٹی بی کی سکریننگ، تشخیص اورعلاج کیلئے تمام تر سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی بی کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات کا بلاناغہ استعمال ضروری ہوتا ہے کیونکہ ادھورے علاج کی وجہ سے عام ٹی بی مزاحمتی ٹی بی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔لہٰذاپراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کے زیرِ سایہ تمام پبلک ہیلتھ فیسیلٹیز کے مریضوں کا ریکارڈ الیکٹرونک میڈیکل رپورٹنگ سسٹم) EMR) پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے ٹی بی کے تشخیص شدہ مریضوں کا تمام ریکارڈ، سپوٹم اور جین ایکسپرٹ ٹیسٹ رزلٹ،مینول سے الیکٹرونک سسٹم پر شفٹ ہو گیا ہے۔ اس ای۔ایم۔آر۔ (EMR) سسٹم کے ذریعے مریضوں کو روزانہ ادویات کھانے کی تاکید اور ہر مہینے چیک اپ کے لئے یاد دہانی کے پیغامات خود بخود بھیجے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں موجود ٹی بی سٹاف کو چیک اپ کیلئے نہ آنے والے (Lost to Follow up) مریضوں کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔ اس EMRسسٹم کے ذریعے ہسپتال میں موجود ٹی بی ادویات کی معلومات پراونشل آفس کو ہمہ وقت معلو م ہوتی ہے۔

جس سے ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1