منی پٹرول پمپس، تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن: 6کنال زمین واگزار، درجنوں گرفتار

  منی پٹرول پمپس، تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن: 6کنال زمین ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرموضع بنگالی تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران06 کنال 06 مرلہ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا،بااثر افراد نے سرکاری زمین پر قبضہ جما رکھا تھا۔زمین کی کل مالیت 04 کروڑ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے 05 منی پٹرول شاپس کو سیل کرکے مشینوں کو ضبط کر لیا گیا چندافراد کو گرفتار بھی کروایا گیا،کاروائی بند روڈ کے علاقے میں کی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی،ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا کہ270 مقامات کو چیک کیا اور50 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور87 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ15 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور15 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...