ریئل سٹیٹ کے شعبہ میں عوامی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں،شہزاد انصر

ریئل سٹیٹ کے شعبہ میں عوامی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں،شہزاد انصر

  



لاہور (جنرل رپورٹر) ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدسے کمپیٹیشن کمیشن وزارت خزانہ کے ممبر ڈاکٹر شہزاد انصر نے ملاقات کی اور ان سے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ ان کا ادارہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور غیر قانونی رہائشی سکیموں کی طرف سے سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی ہتھیانے کے واقعات روکنے کے سلسلے میں تعاون کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ڈویژن میں غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گمراہ کن اشتہاربازی کے ذریعے شہریوں کو زمین فروخت کرنے پر ان کے خلاف انکوائری کی۔ ادارے کی انکوائری ٹیم نے 62غیر قانونی رہائشی سکیموں کا دورہ کیا جس کی رپورٹ دو ہفتے تک شائع کر دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی پر ان سکیموں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ہرممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1