چیئرمین نیب، عمران خان کی ہدایت پر جھوٹے کیسز بنارہے ہیں،عظمیٰ بخاری

چیئرمین نیب، عمران خان کی ہدایت پر جھوٹے کیسز بنارہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنارہے ہیں۔نیب نے عمران خان کے کہنے پر رانا ثناء اللہ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایاہے۔بکری اور بھینس چوری کے مقدمات کے بعد آمد ن سے زائد اثاثوں کے کیسز بھی تاریخ کے سیاہ دبے ہیں۔رانا ثناء اللہ عمران خان کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے خطرہ بننے ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ نوازشریف کا وہ شیر ہے جو نہ ڈرنے والا اور نہ جھکنے والا ہے۔جان اللہ کو دینے کا دعوی کرنے والے شہریارآفریدی اب اے این ایف پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہارانا ثناء اللہ کیخلاف ابھی بھی ثبوتوں کا دعوی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔چھ ماہ تک رانا ثناء اللہ کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ایک جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد ان کو کام سے روک دیا گیا۔

چیئر مین نیب کی مبینہ ویڈیو پر حکومت نے چیئر مین نیب کو کام کرنے سے نہیں روکا۔حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے۔ہواؤں کا رخ بدلنے کا بیان دینے والے چیئر مین نیب ایک ہفتے بعد ہی اپنے بیان سے مکر گئے۔ چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...