پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت، وزیراعظم وعدے پورے کریں، عوامی مطالبہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت، وزیراعظم وعدے پورے ...

  



لاہور(افضل افتخار) ملک میں بڑھتی مہنگائی پر عوام شدید پریشانی کا شکارہیں اب نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا جو تحفہ دیا گیا ہے اس سے ملک میں مزید مہنگائی بڑھ جائے گی اس حوالے سے رو ز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے عوام پھٹ پڑے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں ریلیف دیا جائے ندیم،شکیل،بابر،نعیم اور دلبر نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں اور اس سے اب ملک میں مزید مہنگائی بڑھے گی اس حکومت سے ہم نے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ پوری نہیں ہو سکیں، اس تبدیلی سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ ہم تو مزید مہنگائی میں پس گئے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جانب توجہ دی جائے اور ریلیف دیا جائے ورنہ حکومت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ثاقب،حمید،ذاکر،،عامر،عمیر اور واکف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اس وقت اس قدر ہوگئی ہے کہ ہر طبقہ ہی بہت پریشان ہے،پٹرول سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کی جائیں، وزیر اعظم عمران خان سے کہتے ہیں کہ بہت صبر کرلیاہے اب ہمیں ریلیف دیا جائے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فضل، علی، سفیان، حارث، سمیر،ٹیپو،وسیم،شبیر اور حسن نے کہا کہ عمران خان بھی اپنے دعوؤں پر پورا نہیں اتر سکے،پٹرول کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمت میں بھی روز اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے عولام بہت دلبرداشتہ ہیں اور ان کا ااب اس حکومت پر سے اعتماد بھی اٹھ گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1