نئے سال میں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا عہد کیا جائے
لاہور (سٹی رپورٹر) پا ک چائینہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ تمام اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو،اس نئے سال میں ہمیں عزم کرنا ہے کہ ہم پچھلے سال کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پاکستان کو دنیا کے ہر فورم پر آگے لے کر جائیں گے،دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کے لئے خوشیوں سے بھرپور اور مسائل سے نجات کا سال ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک پاکستان کے چائینہ کے ساتھ درینہ مراسم رہے ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں