انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کا الحاج بشیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین کا الحاج بشیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کے پھوپھا الحاج بشیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی متقی پرہیز گار، نیک سیرت انسان تھے انہوں نے کہا کہ وہ مولانا زاہد محمود قاسمی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔