کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر شبیر نارو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر شبیر نارو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  



لاہور(پ ر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری کے سابق سربراہ پروفیسر شبیر احمد نارو کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس لائبریری ہال، پٹیالہ بلاک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ اس تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کے اہل خانہ، ساتھیوں، طلباء، فیکلٹی ممبران اور دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر سید اصغر نقی نے انجام دیئے، ان کی بیٹی پروفیسر بلقیس شبیر نے ان کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ زندگی کا مختصر تعارف پیش کیا۔ ان کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ شبیر نے بھی اپنے خطاب میں مرحوم کی اپنے بچوں کے ساتھ خصوصی رفاقت اور محبت کا ذکر کیا. انہوں نے اپنی والدہ کو بھی خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا. پروفیسر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے مرحوم کو ایک نہایت ہی مہربان شخص، ایک بہترین استاد، سرجن اور ایک رول ماڈل کی حیثیت سے یاد کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تجربے کا تذکرہ کیا۔ پروفیسر صداقت علی خان، پروفیسر محمد امجد،پروفیسر جاوید اکرم، وائس چانسلر یو ایچ ایس،پروفیسر طارق اقبال بھٹہ نے بھی خطاب کیا۔تقریب کا اختتام ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی جانب سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کے ساتھ ہوا

مزید : میٹروپولیٹن 1