عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس عہدیداروں کی بھرپور شرکت

  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس عہدیداروں کی بھرپور شرکت

  



لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور عہدیداران کا اجلاس مرکزختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیررضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،جے یوآئی لاہور کے رہنما حافظ نصیراحمداحرار، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمود، مولانا اسامہ سالم، مولانا محمدمیاں، قاری معاویہ محمود مکی، مولانا سعید وقار سمیت علماء اور کار کنان نے شرکت کی۔

جلاس میں مولانا فداء الرحمن درخواستی، خلیق شاہ، محمدعبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ، صدمے کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔متعدد مقامات پر دروس ختم نبوت منعقد کیے جائینگے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ہوئے مولانا عزیز الرحمن ثانی نے بتایا کہ 10جنوری سے مجلس کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، اور15جنوری سے شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا لاہور کا تنظیمی و تبلیغی دورہ کرینگے۔مذکورہ دنوں میں کورسز اور ختم نبوت کانفرنسز سے خطاب کے علاوہ سوشل میڈیا ورکشاپ،انجینئر ورکشاپ سے بھی خطاب کرینگے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کا کہنا تھا نسل نو میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و افادیت اور فتنہ قادیانیت کی سنگینی کو اجاگر کرنے کی بہت ضرورت ہے۔علماء نے کہا کہ گیرٹ وائلڈر کا بار بار گستاخانہ خاکوں کا اعلان کرنا قادیانی اور یہودی سازش کی ایک کڑی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...