ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مسترد کر دیا،رانااختر حسین

  ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مسترد کر دیا،رانااختر حسین

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہاہے کہ (ن) کے نعرے ووٹ کو عزت دو کو عوام نے بُری طرح مسترد کیا ہے اور اب ان کو خوابو ں میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں، چالیس سال سے ملک کو قرضوں کی دلدل میں ڈبونے والے آج کس منہ سے دوسروں پر تنقید کررہے ہیں، مرکزمیں تین بار اور پنجاب 6 باریاں لینے والے عوام کے حالات میں بہتری لانے کی بجائے انہیں بدحالی کے سوا کچھ نہ دے سکے۔

، ان خیالات کا اظہار پارٹی آفس میں ملاقات کے لئے آنے والے ضلع گوجرانوالہ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمان، ندیم ملک سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی راہ پر گامزن ہے،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...