حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی میں دھنستے جا رہے ہیں،سیف الملوک

حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام مہنگائی میں دھنستے جا رہے ہیں،سیف الملوک

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ممبر صوبا ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ حکو مت کی نا قص معاشی پا لیسیو ں کی وجہ سے عوام مہنگا ئی کی دلدل میں دھنستی چلی جا رہی ہے،نئے سال کا آغاز میں ہی بجلی کی قیمتوں میں اٖضا فہ،پیٹرول کی قیمت میں اضا فہ اور گیس کے بحران نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکو مت نے انتخابی مہم کے وقت جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرے پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی قیمتوں میں اضافے سے صنعتکار بھی تشویش میں مبتلاہیں۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز ایک مقا می تقریب میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کو تبدیلی کے نا م پر جھا نسہ دینے وا لو ں کی حقیقت اب کھل چکی ہے عوام پر مہنگا ئی کا سو نا می لا نے والو ں کو یہ سمجھ جا نا چاہیے کہ عوام کی خد مت زبا نی جمع خر چ سے نہیں بلکہ عملی کامو ں سے ہو تی ہے حکو مت کی نا قص پا لیسوں نے عوام کا جینا محا ل کر دیا ہے۔

لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مزید مہنگائی ان مشکلات میں اضافہ کردے گی, انہوں نے حکومت سے کہا جو وعدے انہوں نے انتخابی مہم کے وقت کئے تھے انہیں پورا کرے اور انہیں ریلیف دے

مزید : میٹروپولیٹن 1