ملک اسد کھوکھر جنگلی حیات کا محکمہ مضبوط بنائیں گے،فیضی جٹ

  ملک اسد کھوکھر جنگلی حیات کا محکمہ مضبوط بنائیں گے،فیضی جٹ

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) وزیر وائلڈ لائف،فشریز ملک اسد علی کھوکھر نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،اس موقع پر کوآرڈی نیٹر تحصیل رائے ونڈ فیض الحسن فیضی جٹ نے ملک اسد علی کھوکھرکو وزارت وائلڈ لائف، فشریز کاقلمدان سنبھالنے پر مبارک دی اور کہا کہ ملک اسد تحفظ جنگلی حیات اور ماہی گیری کے شعبہ کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے وزیراعلیٰ کا بہترین انتخاب ثابت ہوں گے،دریں اثناء پریس کلب رائے ونڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھرکی ہدائت پررائے ونڈ میں پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر کوآرڈی نیٹر مقرر کئے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ رائے ونڈ خورد میں ذوالفقار بھٹی کو کوآرڈی نیٹر یوسی 272کا کوآرڈی نیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے رہنماء تحریک انصاف رانا سفارش علی خاں،افتخارراجہ،کنور عبدالحمید خاں،ڈاکٹر شرافت علی،ملک محمد اکرم کے ہمراہ ارشد کالونی میں سیورمینوں کے ساتھ نئے سال کا کیک کاٹا اور ان کو رائے ونڈ کا اثاثہ قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...