پی ایم اے نے جرنل آفسرجری اینڈ میڈیسن کا آ ن لائن شمارہ جاری کر دیا

پی ایم اے نے جرنل آفسرجری اینڈ میڈیسن کا آ ن لائن شمارہ جاری کر دیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور نے اپنے سائنٹیفک جرنل پاکستان جرنل آف سرجری اینڈ میڈیسن کا پہلا شمارہ آن لائن جاری کر دیا ہے۔ شمارہ انٹرنیٹ پر جرنل کی ویب سائٹ www.pjsm.com.pk پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں آج پی ایم اے ہاؤس لاہور میں ایک تقریب ہوئی جس میں چیف ایڈیٹر ڈاکٹر عمار انور نے جرنل کے پیٹرنز پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شاہد ملک کے علاوہ مجلس عاملہ کے ارکان کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر حماد رفیق اور ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔

صدر پی ایم اے لاہور نے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر عمار انور، ایگزیکٹیو ایڈیٹرڈاکٹر سلمان کاظمی بشمول اُن کی ٹیم صفیہ فردوس، اظہر سرفراز، کنول طاہرہ، ذوینہ سرفراز، پروفیسر سعید باجوہ (امریکہ)، پروفیسر نقیب اللہ اچکزئی، پروفیسر محمد ادریس انور، پرفیسر شفیع نظامانی (ملائشیا)، پروفیسر عارف رشید ملک، پروفیسر آئی پی چائیرن (نیپال)، پروفیسر اویس حمید، پروفیسر سرگئی اودیو (روس)، پروفیسر شازیہ ماجد خان، پروفیسر محمد افتخار حنیف (ملائشیا)، پروفیس شہرونا مسعود، ڈاکٹر ندیم تہمی(یو کے)، پروفیسر عارف پرویز، ڈاکٹر علی نائف (مالدیپ)، ڈاکٹر احسان اللہ (نیوزی لینڈ)، ڈاکٹر کرن (مالدیپ)، ڈاکٹر راحت علی ثانی (یوکے) کا شکریہ ادا کیا کہ اُن کی نیشنل ایڈیٹوریل بورڈ کی شبانہ روز محنت رنگ لائی ہے اور پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن کی تعلیمی کاوشوں کو نیا رنگ دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...