مہنگائی پر قابو پانے کے لئے روپے کی قدر میں کم از کم پانچ فیصد اضافہ کیا جائے

مہنگائی پر قابو پانے کے لئے روپے کی قدر میں کم از کم پانچ فیصد اضافہ کیا جائے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)مرکزی چیئرمین ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور شیخ عبدالمنا ن نے کہا ہے کہ 2019 عوام اور معیشت پر بہت بھاری گزرا۔یہ تکلیف دہ سال گزر گیا ہے اور نئے سال میں حالات بہتر ہونے کا امکان ہے مگر بعض اہم چیلنج باقی ہیں جن سے عہدہ براہ ہونا ضروری ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لئے روپے کی قدر میں کم از کم پانچ فیصد اضافہ کیا جائے۔

جبکہ صحت تعلیم اور صنعتی شعبہ کی بد حالی کا نوٹس لیا جائے۔ حکومت کی سخت پالیسیوں کے نتیجہ میں کرنٹ اکانٹ کے خسارے میں 75 فیصد کمی آ چکی ہے جو خوش آئند ہے مگر صنعتی شعبہ نے اسکی بھاری قیمت ادا کی ہے۔روپے کی قدر میں ضرورت سے زیادہ کمی نے صنعتی خام مال کومہنگا کر دیا

مزید : میٹروپولیٹن 1