پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،مزدور رہنما

  پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،مزدور رہنما

  



لاہور(خبرنگار) ملک بھر کے سرکاری ملازمین اور مزدور تنظیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ایک بم گرایا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بلوں میں اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ اس حوالے سے ایپکا کے مرکزی رہنما لالہ محمد اسلم، صوبائی رہنما محمد یونس بھٹی، چودھری ابوھریرہ اور ارشد باجوہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان جنم لے گا۔ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی صدر روبینہ جمیل، مزدور رہنما خورشید احمد خان، ساجد کاظمی اور اسامہ طارق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکاری بھی پرانی روایتی حکومتوں جیسی ہی نکلی ہے۔ مہنگائی کا جن قابو کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...