عالمی رابطہ ادب اسلامی کا دینی ادب کو فروغ دینے کا فیصلہ

    عالمی رابطہ ادب اسلامی کا دینی ادب کو فروغ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عالم اسلام کے نامور مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر سید سلمان ندوی(ساؤتھ افریقہ) مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد زاہد(فیصل آباد) حافظ مجیب الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی غوروخوض کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عالمی رابطہ ادب اسلامی کے بانی سید ابوالحسن علی ندویؒ کی خواہش کے مطابق کالج یونیورسٹیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد بالخصوص خواتین اور بچوں میں اسلامی ادب کے فروغ کے لیے بہتر اور منظم انداز میں کام کومزید آگے بڑھایا جائے اس سلسلہ میں خواتین اور بچوں کے ادب پر لاہوراور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں سیمینار کرانے اور بچوں کے ادب پر مشتمل اردو انگریزی لٹریچرتیارکرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ نسل نو کو اسلامی ادب اور تہذیب و ثقافت سے روشناس کرایا جاسکے اجلاس میں مولانا فداء الرحمن درخواستی اور مولانا مجاہد الحسینی کی وفات پر تعزیتی قرارداد پیش کرتے ہوئے مولانا فضل الرحیم اشرفی نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرائی