احتساب کے نام پرکسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، شوبز شخصیات

احتساب کے نام پرکسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پرکسی جماعت یا فرد کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند، سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں، طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ، مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشد چوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس، صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری، محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،روینہ خان،حمیر ا، عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی، ظفر عباس کھچی و دیگر نے بھی گفتگو کی۔


،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کر نے کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کر نے والوں کو نشانہ عبر ت بنایا جائے مگر احتساب کے نام پرکسی جماعت یا فرد کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی نہیں ہونی چاہیے بلکہ احتساب ہر چور اور ڈاکوؤں کا ہونا چاہیے کر پشن کے الزامات حکومت کے لوگوں پر ہیں یا اپوزیشن کے سب کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شوبز فنکار بھی کر پشن کے خلاف نیب سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہیں اور کر پشن کے خاتمے کیلئے ہم بھی ہر جنگ کا حصہ ہوں گے۔شوبز فنکارو ں نے بلاتفر یق احتساب کو ملک کیلئے لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں ہر چور اورڈاکوؤں کا ہونا چاہیے۔
اور شوبز فنکار بھی ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔

مزید :

کلچر -