یو ایم ٹی کانوکیشن،1934 طالبعلموں میں ڈگریاں،میڈلز تقسیم

یو ایم ٹی کانوکیشن،1934 طالبعلموں میں ڈگریاں،میڈلز تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا اٹھارواں سالانہ کانوکیشن 2020ء لاہور کیمپس جوہر ٹاؤن میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عالی مقام ڈاکٹر عبدالرحمن المتر سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی کا ادارہ (سعو دیہ)،وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، چیئر مین یو ایم ٹی \ علم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈائریکٹر یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی کے ہمراہ کی اور گریجو ایٹس میں ڈگریاں،میڈلز،ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس پر مسرت تقریب کے موقع پر ٹوٹل1934طلبہ وطالبات میں ڈگریاں،میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جن میں 1130 بیچلرز، 246 ماسٹرز،543 ایم ایس/ایم فل، اور 15پی ایچ ڈی طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ18پیٹرن گولڈ میڈلز، 22 ریکٹرسلورمیڈلز، 07ریکٹراکڈیمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈل ، 03 ریکٹر ز ریسرچ ریکگنیشن ایوارڈ , 08 سپیشل میڈل ایوارڈز , 06 سرٹیفکیٹس آف ایکسیلنس ایوارڈز، 05 ریکٹر ایوارڈ فار آنٹرپرینیورشپ اینڈ انو ویشن، 10 غیر نصابی سرگرمیوں کے میڈلز اور ایوارڈز، 04 فیکلٹی کیلئے پبلیکیشنز کے ایوارڈز او ر 04 فیکلٹی کیلئے امپیکٹ فیکٹر پبلیکیشن ایوارڈ بھی دیے گئے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کانو کیشن سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ و طالبات اور انکے والدین اور یو ایم ٹی کی انتظامیہ کو ا س خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی اور دوست ہمسایہ ملک سعودی عرب سے آنے والے معزز مہمان عالی مقام ڈاکٹر عبدالرحمن المتر سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی کا ادارہ کا آمد پر شکریہ ادا کیا او ر بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔خیالات کا اظہار کرتے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کے سابق چیئر مین ڈاکٹر حسن صہیب مراد(شہید) ایک نہایت سچے اور محنتی انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی تعلیم کے فروغ اور سماجی بہبود کیلئے وقف کردی۔طلبا ء کو نصیحت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کا دل سے احترام کیا کریں کیونکہ والدین کے بے لوث محبت، قربانیوں اور اساتذہ کی محنت کی وجہ سے ہی وہ آج یہ خوشی کا دن دیکھ رہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے شرکا کو بتایا کہ یو ایم ٹی دورِ حاضر میں بہترین ذرائع سے طلباء کیلئے معیاری تعلیم کے حصول کو ممکن بنا نے کے ساتھ ساتھ حقیقی معنوں میں طلباء کو ریسرچ پر مبنی جدید علوم سے روشناس کروا رہی ہے۔ تاکہ وہ مستقبل قریب میں ملک و قوم کی ترکی اور خوشحالی میں اپنا قلیدی قردار ادا کر سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کے گریجو ایٹس دیکھ کر اس بات کا احساس ہو اکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
چوہدری محمد سرور نے اس بات پر زور دیتے ہوئے طلباء سے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے متحرکات بدل چکے ہیں کیونکہ اب تعلیم لوگوں پڑھا لکھا بنانے کے ساتھ ساتھ قومی تعمیر کا ذریعہ بھی بن چکی ہے اور موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں کوئی بھی لڑائی تلوار سے نہیں بلکہ پڑھے لکھے دماغ سے لڑی جائے گی۔
صدر یو ایم ٹی / علم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد نے کانو کیشن سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان عالی مقام ڈاکٹر عبدالرحمن المتر سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی کا ادارہ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سروراور وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو ن کو خوش آمدید کہا۔ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کو فخر ہے کہ اس کی نظریاتی تشکیل میں عصری مشاہیرخرم جاہ مراد اور ان کے فرزند ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) نے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور اسی نظریے کے تحت یو ایم ٹی جاب تلاش کرنے والے نہیں بلکہ جاب مہیا کرنے والے مستقبل کے بہترین آنٹر پرینورز اور قوم کے معمار تیار کر رہی ہے، جو آگے جا کر ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار اد اکریں گے اور انسانی فلاح کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کا سہارہ بھی بنیں گے۔ صدر یو ایم ٹی براہیم حسن نے بتایا کہ یو ایم ٹی میں تعلیم کا معیار خدا کی رضا مندی اور رسو ل اللہ کی بتائی تعلیمات پر استوار کرتا ہے اور اسلام کی نظریاتی اساس پر قائم ہے۔مزید انہوں نے طلبہ کو قائد اعظم کی ان تھک محنت کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اپنی خودی کو پہچانیں اور ملک کو درپیش سماجی و معاشی مسائل کا سامنا کر کے پاکستان کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں پر لے جائیں۔
کانوکیشن میں ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے خطاب کرتے تمام مہمانوں کا یو ایم ٹی آمد پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یو نیورسٹی کی اولین ترجیح ہے کہ طلباء کو مستقبل کے جدید علوم سے روشناس کروایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتے سال اس بات کا گواہ ہے کہ یو ایم ٹی نے تعلیم سے متعلقہ بہت بڑے سنگ میل عبو رکیے ہیں جیسے کہ یو ایم ٹی کا نام دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہونا ہے۔ ۔ریکٹر یو ایم ٹی نے بتایا کہ ایک بڑی تعداد ایسے اداروں اور ملٹی نیشنل کمپنیز کی ہے جنہوں نے یوایم ٹی کے ساتھ ایم او یو ز کیے تاکہ تعلیم کو انڈسٹری کے ساتھ لنک کرکے ملک کی ترقی کے لیے بہتر انداز میں کام کیا جاسکے۔ ڈاکٹر محمد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے تحقیق پر مبنی تمام اداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یو ایم ٹی درست سمت میں جا رہی ہے۔
عالی مقام عبدالرحمن المتر سیکریٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی کا ادارہ نے پر جوش استقبال پر یو ایم ٹی کی انتظامیہ اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ آج یہاں آکر احساس ہوا کہ یہاں پاکستان کا بہترین مستقبل تیار ہورہا ہے۔ انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دینی، تاریخی بندھن میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں اکٹھے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی درپیش مسائل کا مل کر سامنا کریں گے۔ عبدالرحمن المتر نے طلبہ و طالبات اور انکے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ان کو یو ایم ٹی میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں یو ایم ٹی جیسے ادارے طلباء کو میعاری تعلیم دے کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار کر ہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ طلباء کو چاہیئے کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں تاکہ اپنی قابلیت کے سر پر پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا کر سکیں۔
چیئرمین یوایم ٹی\ علم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد نے خطاب کرتے ہوئے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی کہا کہ ہم جس دور میں رہ رہے ہیں یہ پہلے دور سے قدرے مختلف ہے کیونکہ ہر چڑھنے والا نیا دن پچھلے سے مختلف ہوتا ہے اور ٹیکنالوجی نے جہاں رابطوں کو آسان کیا ہے وہیں پر انسان کا انسان سے تعلق بھی کمزور ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہمیں نئے درپیش مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ لہذا ہماری یوتھ کو چاہیئے کہ خود کو دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی کے مطاابق اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

مزید :

کامرس -