پاک چین تجارتی حجم بڑھ کر 15.6ارب ڈالر ہو گیا 

  پاک چین تجارتی حجم بڑھ کر 15.6ارب ڈالر ہو گیا 

  



اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھ کر15.6 ارب ڈالر ہوگیا۔ وزارت تجارت کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2005ء کے دوران ہمسایہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 2.2 ارب ڈالر رہا تھا۔ پاک چین آزادانہ تجارت کے معاہدہ کے دوسرے مرحلہ پر عمل درآمد سے چین اور پاکستان کی تجارت میں مزید اضافہ ہو گا۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ چین کی دنیا بھر سے کی جانے والی درآمدات کے مقابلہ میں پاکستان کی سینکڑوں مصنوعات پر ڈیوٹی فری برآمد کی اجازت ہو گی جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکتدار ہے او رچین کے صدر کے ایک خطے اور ایک سڑک کے نظریہ کے تحت پاکستان میں تعمیر کی جانے والی اقتصادی راہداری (سی پیک) پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس سے پاکستان عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...