ہائی سینس کاپاکستان میں یو ای ایف اے یورو کا پلان جاری

ہائی سینس کاپاکستان میں یو ای ایف اے یورو کا پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر): پاکستان میں LED Hisense کے باضابطہ مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز، ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس)پرائیویٹ(لمٹیڈ نے آج 'UEFA EURO 2020' کے لیے پلان کا اعلان کر دیا ہے۔'UEFA EURO 2020'ایک میگا فٹبال ایونٹ ہے اور لوگوں کو ِاس ایونٹ کا انتہائی شدت سے انتظار رہتا ہے۔'UEFA EURO 2020'کا آغاز 12جون، 2020ء سے ہوگا جبکہ فائنل 12جولائی، 2020 ء کو کھیلا جائے گا۔ہائی سینس اپلائنسز اور LED ٹیلیویژن 2020 EURO کے آفیشل اسپانسرز ہیں جس کا مقصد، پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے ذریعے،اپنی آن فیلڈ موجودگی یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام کو یقینی بنانے کیلئے ہائی سینس نے 'UEFA EURO 2020' کیلئے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں اپنے مداحوں کیلئے ایک منفرد موقع پیدا کرنا ہے تاکہ اْن کو تازہ ترین واقعات کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل رہیں اور اس طرح وہ میگا فٹبال ایونٹ میں شامل رہیں۔ہائی سینس نے پاکستان میں EURO 2020 کیلئے اپنی آفیشل کٹ بھی جاری کی ہے جس میں Hisense UEFA Euro 2020 برانڈ کی گائیڈلائنز اور تجرباتی اقدار بیان کی گئی ہیں اورپاکستان میں فٹبال کے لاکھوں مداحوں کو پیش کیے گئے منصوبے کو بیان کیا گیا ہے۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ چائنیز کنزیومر الیکٹرونکس کا یہ ادارہ اس سے پہلے بھی بالترتیب UEFA Euro 2016اور 2018 FIFAمیں گلوبل پارٹنر رہ چکا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی سینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران غنی نے کہا،”پاکستان میں 'UEFA EURO 2020'کے پلان کا اعلان کرنا میرے لیے باعث فخر اور خوشی کی بات ہے جس میں فٹبال کیلئے محبت اور جنون عروج پر ہے۔ہائی سینس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے پاکستان میں ڈومیسٹک فٹبال کے فروغ کی غرض سے اپنی موجودگی میں اضافہ کیاہے اورگزشتہ چند برسوں کے د وران UEFA EURO 2016، FIFA WORLD CUP 2018 اور اب UEFA EURO 2020جیسے میگا ایونٹ کے اسپانسرز ہیں۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں ہائی سینس کے کنٹری بیوشن کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا،”حال ہی میں F5WC، FutGoal اور Leisure Leagues نامی تین کیمپینز کے ساتھ ہی Hisense LED TV Road to Euro 2020 کا آغاز ہو ا تھا۔ اس تعاون کا مقصد ڈومیسٹک فٹبال کو فروغ دینا اورنچلی سطح پر ابھرنے والے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ پاکستان کے ممتاز اسپورٹس چینلز بھی ہمارا تذکرہ کرتے ہیں اور جلد ہی وہ 'UEFA EURO 2020' کے آفیشل میڈیا پارٹنرز کے طور پر بھی تذکرہ کر رہے ہوں گے تاکہ سامعین، ایک ماہ تک جاری رہنے والے،ایونٹ کے بارے میں لائیو ایکشن سے محروم نہ رہیں۔“

کنزیومر پروموشن کیلئے ایک بڑے اعلان کے حصے کے طور پر، عمران غنی نے کہا،"ہائی سینس تین لکی ونرز کا اعلان کرے گا جنہیں UEFA EURO 2020 ٹکٹ جیتنے کا موقع دیا جائے گا۔ مزید برآں، بہترین سیلز کرنے والے ٹاپ 3 ڈیلرز کو بھی اس میگا ایونٹ میں بھیجا جائے گا۔“

Hisense Appliances اورTV LED اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور حال ہی میں لیزر 100 TVمتعارف کرانے پر ULED بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ہائی سینس کے2020ء کیلئے نئے ماڈلز بھی مارکیٹ کی ضرورتوں اور انفرادی ترجیح کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے اپ ڈیٹڈ ہیں۔

مزید :

کامرس -