ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 1.7فیصد کمی 

      ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 1.7فیصد کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 1.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 194.4 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران 197.7 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 3.3 ملین ڈالر یعنی 1.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -