سلیکٹڈ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،نوید بھٹی

سلیکٹڈ حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،نوید بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔نئے سال پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا گیا ہے۔سندھ میں گیس کی بندش کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ سی این جی نہ ہونے کے باعث کراچی کے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ ناپید ہوگئی ہے۔حکومت کی بداعمالیاں جاری رہیں تو یہ ملک کو دیوالیہ کردے گی۔جمعرات کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔سلیکٹڈ حکومت سے نہ تو معیشت سنبھل رہی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کو اس کی روح کے مطابق چلایا جارہا ہے۔حکومت نے ایک آرڈی ننس بنانے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے،جس کے ذریعہ تمام امور چلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے سال پر قوم کو ایک مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دے دیا گیا ہے۔عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔نوید بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی بداعمالیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ان حکمرانوں کو گھر بھیجنا لازمی ہوگیا ہے۔اگر ملک پر مسلط رہے تو اس کا دیوالیہ نکال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آخری وقت قریب آگیا ہے۔پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے احکامات پر جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔