سکھر میں عمارت منہدم، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 9زخمی

سکھر میں عمارت منہدم، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، 9زخمی

  



سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھر کے گھنٹہ گھر چوک میں عمارت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، بچے سمیت تین جاں بحق ہو گئے، امد ا د ی کارروائیاں کر کے تینوں لاشیں اور 9زخمیوں کو نکال لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گرنے والی عمارت کے نیچے چار دکانیں موجود تھیں۔ د کا نو ں اور عمارت کے اندر موجود متعدد لوگ دبے ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے 15تا 20 افراد گرنے والی عمارت کے ملبے کے نیچے ہو سکتے ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی ملبہ ہٹا رہے ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں بھی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے سے بچے سمیت 3 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 9 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی کار ر و ائیوں کی ہدایت کر دی ہے۔ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمارت کے گرنے کے اسباب پر تحقیقات کرکے ر پو ر ٹ دی جائے جبکہ متاثرہ خاندانوں کی بھی ہر طرح سے مدد کی جائے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

سکھر عمارت منہدم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر