کراچی،خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کراچی،خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جوں جوں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ سردیوں کی خاص سوغات شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے ۔ خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، خریداروں کی بڑھتی ہوئی گہما گہمی دیکھتے ہوئے دکانداروں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔خشک میوہ جات سرد موسم کی سوغات ہیں۔ بادام،پستہ،کاجو قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگئے۔ البتہ دکانوں کی زینت ضرور بنے ہوئے ہیں۔ موسم سرما میں خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ شہری اپنی بساط کے مطابق میوہ جات کی خریداری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ پستہ،بادام،کاجو اور مونگ پھلی کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں رہی۔ شہریوں کے مطابق خشک میوہ جات سے انسانی صحت بہتر رہتی ہے اور سردی کا اثر بھی کم ہو جاتا ہے۔موسم سرما کے دوران ڈرائی فروٹ کا استعمال ایک لازمی جزو تو ہے مگر زیادہ قیمت کی وجہ سے متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔ بیشتر تو ایسے میووں کو دوکانوں پر سجا دیکھ کر ہی دل بہلاتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر