کراچی کے تین مقامات پر آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر

کراچی کے تین مقامات پر آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تین مقامات پر آتشزدگی کے واقعات لاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا،تینوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ویٹا چورنگی کے قریب لیبرکالونی میں گتے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے کچھ ہی دیر میں شعلوں کا روپ دھار لیا، آگ سے فیکٹری میں پڑے گتے کے بورے پلک جھپکتے میں راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کے ایم سی کے 3فائر ٹینڈر نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا، مالکان کے مطابق گتہ فیکٹری میں آگ کیوں لگی، تاحال پتہ نہیں چل سکا۔محکمہ فائربریگیڈ کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں بروقت پہنچ گئیں، 3 گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آگ لگنے سے بھاری مالیت کا گتا جل گیا۔دوسری جانب نیو کراچی انڈہ موڑ میں واقع کباڑ کے گودام میں لگنے والی آگ نے گودام میں موجود ٹھیلے جلاڈالے،فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ادھر جمشید روڈ پر قائم ریسٹورنٹ میں بھی اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ریسٹورنٹ میں رکھا گیا سامان جل گیا تاہم اس واقعہ میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ نے کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔