ون لنک اور ڈیکا گون پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین معاہدے 

ون لنک اور ڈیکا گون پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین معاہدے 

  



کراچی (پ ر)1 Link پرائیویٹ لمیٹڈ  اور ڈیکاگون پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Golootlo) نے پاکستان بھر میں 1IBFT کے ذریعے اکاؤنٹ پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لئے 1QR  Golootloکو ایک چینل کی حیثیت سے فعال کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحتGolootlo کے صارفین Golootlo App  سے منسلک اپنے بینک اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے Golootlo پارٹنرز کو آسان اور محفوظ انداز میں ادائیگیاں کرتے ہوئے سال بھر کے دوران وسیع رعایتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر شریک بینک اپنے صارفین کے لئے    Golootlo 1QR پیمنٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بینک ایپلیکیشن کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس انتظام کی بدولت گولوٹلو  ون لنک   کی خدمات کو استعمال کرے گی تاکہ QR پر مبنی ادائیگیوں کے لئے اکاؤنٹ کو لنک کرنے اور ادائیگی کے عوامل کو ترتیب دیا جا سکے۔ ہ صارفین کو آسانی سے اپنی خریداریوں کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ صارفین آوٹ لیٹس پر Golootlo 1QRا سکین کر کے دلچسپGolootlo رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ادائیگی کا ماڈل ہے جہاں صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے رعایتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں ”ایم ڈی آر“ یا ”حصول“ کا کوئی تصور نہیں ہے اور اسی وجہ سے وصول کنندہ کے آوٹ لیٹ/کاروبار/شخص کوئی MDR یا فیس ادا نہیں کرتا اور لین دین کی پوری رقم  1Link۱   کے 1IBFT ریلز کو استعمال کرتے ہوئے وصول کنندہ کے نامزد کردہ بینک اکاونٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔ 1 Link کے سی ای او نجیب آگرا والا نے پاکستان کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے ادائیگیوں کے منظر نامے کے سفر میں اس سنگ میل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ”پاکستان میں کیو آر کوڈ کے معیارات“ اور کیو آر جیسے عام اور سستے ذرائع سے ادائیگیوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے ایجنڈے کے بارے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 2019ء کے پی ایس ڈی سرکلر 02 کی روشنی میں ہم کس طرح صارفین کی ادائیگیوں کا تصور کرتے ہیں۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر