جوبلی لائف انشورنس نے پولو کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جوبلی لائف انشورنس نے پولو کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

  



کراچی(پ ر) پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2019 میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اس کا فائنل لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے حصہ لیا جو مختلف کاروباری اداروں کی نمائندگی کررہے تھے۔ جوبلی لائف انشورنس نے سیمی فائنل میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرکے فائنل کے لئے اپنی جگہ بنائی تھی۔ اس ضمن میں 7 گول کے ہینڈی کیپ کی حامل جوبلی لائف انشورنس نے سیمی فائنل میں اپنی سے زیادہ طاقتور اور 8گول کے ہینڈی کیپ کی حامل ماسٹر پینٹس بلیک کو شکست دی۔ فائنل میچ ماسٹر پینٹس کے خلاف کھیلا گیا جس کا اسکور 4-7 رہا۔ جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سید عثمان قیصر نے کہا، "کسی بھی طرح کا کھیل صحت مندانہ طرز زندگی برقرار رکھنے کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور اس سے نظم و ضبط اور اجتماعی کاوش کا عمل سیکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جب بات پولو کی آتی ہے تو جوبلی لائف انشورنس تاریخ کے سب سے قدیم کھیل کے ورثے کو آگے بڑھانے پر فخر کرتا ہے۔ ہم فاتح ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ملک اور بیرون ملک کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔" 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر