انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ سیس وصول نہ کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے: جلال الدین رومی 

انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ سیس وصول نہ کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے: جلال الدین رومی 

  



ملتان(نیوز رپورٹر)چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس وصول نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے حکومت کے اس اقدام سے جنوبی پنجاب میں بند کاروباری یونٹس پھر سے فعال ہوجائیں گے اور ہزاروں افراد کو روزگار بھی میسر آئے گا۔خطہ میں تیار ہونے والی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں پذیرائی حاصل ہو گی اور کاروباری سیکٹر کا بہت دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہیجس پرہم حکومت پنجاب کے شکرگزارہیں۔گزشتہ روزچیئرمین ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان خواجہ جلال الدین رومی نے پریس کانفرنس سے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب کے اس فیصلہ سے پنجاب ا?نے والے درا?مدی مال پرنہ صرف 0.90 فیصدٹیکس کی بچت ہوگی بلکہ اس سے کراچی سے مال کلیئر کرانے والے اب ملتان اور دیگر ڈرائی پورٹس کے ذریعے مال کلیئرکرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خام مال کی درا?مد پراس سہولت سے پنجاب کے گزشتہ چارسالوں سے بند کاروباری یونٹس دوبارہ کام کرانا شروع کردیں گے جس کی وجہ سے نہ صرف روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا بلکہ تیار مصنوعات گلوبل مارکیٹ میں مقابلے کی فضا میں بھیجنا بھی ا?سان ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کنٹینرز لے جانے والی بھاری گاڑیاں صوبوں کی سڑکوں کواستعمال کرتی ہیں جبکہ ریلوے نظام وفاق کے ماتحت ہے اس لئے اس ڈویلپمنٹ سیس کاخاتمہ ریلوے کے ذریعے ا?نے والے سامان پربھی لاگوکیاجائے اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ سے بھی درخواست ہے کہ وہ پنجاب کی انڈسٹری اوریہاں کے عوام کاخیال کرتے ہوئے سندھ کے علاقہ میں بھی اس انفراسٹکچرسیس کوختم کردیں۔خواجہ جلال الدین رومی نے ڈرائی پورٹ ملتان کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یکم جنوری 2019ء سے 31دسمبر 2019ء تک کے عرصہ میں ملتان ڈرائی پورٹ کے ذریعے ایک ہزار ا?ٹھ سوکنٹینرکے ذریعے درا?مدمال منگوایاگیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جلدہی ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے ذریعے درا?مدات اوربرا?مدات کرنے والوں کومزیدسہولت دے رہے ہیں جوجتنازیادہ مال درا?مدیابرا?مدکرے گااسے ڈرائی پورٹ چارجز میں رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ اس تجویزپربھی غورکررہے ہیں کہ حکومت سے ایک مال گاڑی کرایہ پرلے لی جائے اوراس کو ڈرائی پورٹ چارجز میں رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ اس تجویز پربھی غورکررہے ہیں کہ حکومت سے ایک مال گاڑی کرایہ پرلی جائے اوراس کوڈرائی پورٹ اورصنعتی سیکٹرمل کراپریٹ کریں۔

جلال الدین رومی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...