پنجاب بار کونسل‘ امیدواروں سے فیس وصول نہ کرنیکا فیصلہ 

  پنجاب بار کونسل‘ امیدواروں سے فیس وصول نہ کرنیکا فیصلہ 

  



ملتان (وقائع نگار) پنجاب بار کونسل کا بڑا اور تاریخی فیصلہ آگیا۔پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کی بارز الیکشن کے امیدواروں سے فیس وصولی روک دی ہے۔ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کیمطابق امیدواروں کے الیکشن اخراجات بار ایسوسی ایشنز برداشت کریں گی۔مزکورہ فیصلہ پنجاب بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منیر حسین بھٹی سمیت دیگر عہدیداروں نے کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ سال کے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 الیکشن پر ہوگا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہر امیدوار کا الیکشن میں حصہ لینا بنیادی حق ہے۔ بار ایسوسی ایشن کسی امیدوار سے کھانے اور انتظامات کے نام پر فیس وصول نہیں کریں گی۔کھانوں،پینا فلیکس، سٹیکر اور بینرز پر بھی مکمل طور پر پابندی ہو گی۔الیکشن شیڈول سمیت تمام اختیارات کابینہ اور ایگزیکٹو کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کے پاس ہونگے۔کابینہ بار ایسوسی ایشنز الیکشن کو شفاف بنانے اور غیر جانبدار بنانے کیلئے الیکشن بورڈ کی مکمل مدد اور معاونت کرے گی۔نئی کابینہ عہدے کا چارج سنبھالنے کے دو ہفتے کے اندر چار سنئیر وکلاء  پر مشتمل کمیٹی بنائے گی۔کمیٹی سارا سال الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور رول 175 ایچ پر سختی سے مکمل پابندی کرائے گی۔فیصلہ پی ایل جے رپورٹ میں ہوگا اور اسکی کاپی صوبہ بھر کی بار ایسوسی میں بھی بھیجی جائے گی۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ فیصلہ لاہور بار کے محمد طارق سمیت دیگر وکلاء  کی درخواست پر جاری کیا ہے۔درخواست میں بار ایسوسی ایشن کے امیدواروں سے فیس وصولی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

فیس وصولی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...