حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں معاشی قتل کے مترادف ہے‘ خالد ڈوگر

حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں معاشی قتل کے مترادف ہے‘ خالد ڈوگر

  



 بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیساں پوری قوم کا معاشی قتل ہے ٹرانسپورٹ کو بھاری جرمانوں اور ٹول ٹیکس میں اضافہ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو ہم مسترد کرتے ہیں حکومت پہلے ہی مہنگائی کے ذریعے عوام کو زندہ دربار کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اب ٹراسپورٹر پر بھاری جرمانوں (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

 اور ٹیکسسز کا بم گرا کر رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے وفاقی وزیر مواصلات جرمانوں اور ٹول ٹیکسسز میں اضافے کے اپنے نوٹیفیکیشن سے ہی اسمبلی فلور پر لاعلمی کا اظہار کر کے اپنی نااہلی ثابت کررہے ہیں حکومت مجموعی طور پر ملک کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور قوم کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر غریب مگاو منصوبے پر کام کر رہی ہے حکومت نے اگر بھاری جرمانوں اور ٹول ٹیکسسز میں اضافہ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو مسلم لیگ(ن) ٹراسپورٹرز اور غریب عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خالد ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...