غیر قانونی آئل ریفائزی پر چھاپہ ‘2ملزمان گرفتار‘ مالک فرار

غیر قانونی آئل ریفائزی پر چھاپہ ‘2ملزمان گرفتار‘ مالک فرار

  



مظفرگڑھ (نامہ نگار)تھانہ خان گڑھ کی حدود پکا گھلواں میں جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی غیرقانونی آئیل مکسنگ کی ریفائنری پکڑی گئی. 30 سال سے مذموم جعلی دھندہ  جاری تھا. دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا' مالک فرار. تفصیل کے مطابق خانگڑھ کے رہائشی ملک عاصم مونڈا نامی شخص نے خان گڑھ شاہ جمال روڈ پر قصبہ پکا گھلواں میں جنوبی پنجاب کی بہت بڑی ایک غیر قانونی  آئل ریفائنری بنا رکھی تھی جہاں پر سمگل شدہ خام کروڈ آئیل سے بڑی مقدار میں جعلی موبل آئیل،پٹرول اور ڈیزل تیار کیا جاتا تھا۔(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ مظفرگڑھ  ابراہیم دریشک کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سپیشل برانچ کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب اور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس ملک غلام یاسین اور خانگڑھ پولیس کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے دو ملزمان محمد وسیم اور محمد اسلم  کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ چھاپے میں 6 عدد فلٹریشن ٹینک، خام آئیل ایک ہزار لیٹر، 4 عدد مکسنگ ٹینک 4 عدد الیکٹرک موٹرز 2 عدد پیٹر انجن,ریفائنڈ آئیل 500 لیٹر برآمد کر لئے جنوبی پنجاب کی بڑی غیرقانونی آئل ریفائنری گزشتہ تیس سال سے مذموم کاروبار کیا جا رہا تھا. جن کے مالکان کے خلاف متعدد بار مقدمات درج ہوئے, پہلے یہ جعلی اور غیرقانونی ریفائنری اڈا' سلیمان والا خانگڑھ پر قائم تھی بعدازاں چمن بائی پاس مظفرگڑھ بنائی گئی جہاں مظفرگڑھ پولیس نے ریڈ کر کے ملزمان گرفتار کیے تھے اب پکا گھلواں پر پوائنٹ بنایا ہوا تھا. اڈا سلیمان والا پر چند سال قبل اسی غیرقانونی اور جعلی آئل ریفائنری  میں دوران مکسنگ آگ لگی تھی.جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں تھیں.,چھاپے کے بعد آئل مافیا میں خوف و ہراس پھیل گیا.جبکہ وسیع پیمانے پرتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔چھاپے کے بعد سفارشوں کا تانتا بندھ گیا اور بااثر مافیا کی طرف سے دباؤ شروع ہو گیا ہے 

آئل ریفائزی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...