اسلام آباد:سائبر کرائم کورٹ، جج ویڈیو سکینڈل کیس میں 8ملزموں کو نوٹس
اسلام آباد (آئی این پی) جج وڈیو سکینڈل میں 8 ملزمان کو نوٹس جاری کر دئیے گئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیاسائبر کرائم عدالت کے جج ویڈیوسکینڈل کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی عدالت نے ویڈیوسکینڈل کیس میں شامل تمام 8 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دئیے اشتہاری ملزم ناصر بٹ، سلیم رضا کے علاوہ ناصر جنجوعہ، مہر جیلانی، خرم شہزاد، میاں طارق، حمزہ عارف بٹ اور فیصل شاہین کو جاری کیے گئے عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،آئندہ (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
سماعت پر کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے اور شریک ملزم حمزہ عارف کی ضمانت کی درخواست پر دلائل دئیے جائیں گے،کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جج ویڈیوسکینڈل کیس کے شریک ملزمان حمزہ عارف بٹ اور فیصل شاہین کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا کیس کی سماعت راجہ جواد عباس حسن نے کی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔
جج ویڈیو سکینڈل