تاجر برادری کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرینگے‘ ندیم قریشی

تاجر برادری کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرینگے‘ ندیم قریشی

  



ملتان(نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ تاجر ہمارے بھائی ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی سطح پر جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ان کی(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

وجہ سے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران اکبر روڈ چوک شہیداں کے نومنتخب صدر محمد ادریس بٹ، جنرل سیکریٹری رضوان اقبال سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیئے جانے کے موقع پر کیا اور اس موقع پر انہوں نے اکبر روڈ چوک شہیداں کے ترقیاتی کاموں کے لئے دس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا جس پر تاجر رہنماوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد نعیم، شیخ محمد رضوان، مخدوم اویس، محمد رمضان، محمد رفیق بھٹہ،شیخ محمد شفیق ودیگر بھی موجود تھے۔محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔

ندیم قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...